0
Thursday 7 Nov 2019 15:44

ربیع الاول امن و محبت، رواداری اور بھائی چارگی کا مہینہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

ربیع الاول امن و محبت، رواداری اور بھائی چارگی کا مہینہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ امن و محبت، رواداری اور بھائی چارگی کا مہینہ ہے، رسول اکرم (ص) اور اہلبیت اطہار (ع) کی تعلیمات میں ہم آہنگی، صبر و تحمل اور برداشت کا درس موجود ہے۔ یہ بات انہوں نے جعفرطیار سوسائٹی ملیر، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا اور دیگر مقامات پر منعقدہ اجتماعات سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلم امہ کو اتحاد اور یکجہتی کی جتنی ضرورت ہے اس سے قبل نہ تھی، اس وقت ہمارا دشمن ہمارے مقابلے میں متحد ہوکر طرح طرح کی سازشوں میں مصروف ہے جبکہ مسلمان انتشار اور افراتفری کا شکار ہیں، یہی وجہ ہے کہ دشمنان اسلام ہم پر حاوی ہیں اور ہر طرف بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن، شام، افغانستان، عراق، لبنان، نائجیریا، کشمیر و فلسطین میں کشت و خون کا بازار گرم ہے، ان مظالم پر اقوام عالم اور دنیا بھر میں بسنے والی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 826097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب