0
Thursday 7 Nov 2019 16:45

جنوبی وزیرستان، ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کا چلغوزا لے اُڑے

جنوبی وزیرستان، ڈاکو 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کا چلغوزا لے اُڑے
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں حسن گودام سے 23 بوری چلغوزا ڈاکوں اُٹھا لے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ملسح نقاب پوش رات بارہ بجے گودام کی دیوار کو پھلانگ کر داخل ہوئے اور گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تان کر خاموش کر دیا۔ مسلح نقاب پوشوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل بھی چھین لئے۔ ملسح افراد ایک ڈبل کبین میں سوار ہوکر چلغوزا سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاجروں کے مطابق لوٹی ہوئی چلغوزا کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔ واقعے کے بعد نبوت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی جس کے بعد پولیس نے ڈاکوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ گودام مالکان نے دھمکی دی ہے کہ اگر ڈاکوؤں کو جلد نہ پکڑا گیا تو وہ وانا بائی پاس روڈ کو بند کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 826113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب