0
Friday 8 Nov 2019 15:26

نوشہرہ، زمیندار نے ایک گنا اُٹھانے پر 12 سالہ بچے پر تشدد کیا

نوشہرہ، زمیندار نے ایک گنا اُٹھانے پر 12 سالہ بچے پر تشدد کیا
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے امانگڑھ میں ایک شخص نے مقامی زمیندار پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اس کے 12 سالہ بچے پر تشدد کیا ہے۔ نورالسلام جو بچے کا والد ہے کا کہنا ہے کہ مہران کا گُناہ یہ تھا کہ اس نے مقامی زمیندار لطیف کے گنے کے ڈھیرے سے گنا لیا جس پر زمیندار مشتعل ہوگیا اور اس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ نور السلام کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں نے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقامی تھانے میں بچے کے والد نورالسلام کی مدعیت میں زمیندار کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 826241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب