0
Friday 8 Nov 2019 18:37

سندھ حکومت صحت، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں یکسر ناکام نظر آتی ہے، علامہ باقر زیدی

سندھ حکومت صحت، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں یکسر ناکام نظر آتی ہے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ سندھ  کے کالج اساتذہ کے مطالبات جائز ہیں، صوبائی حکومت صحت، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں یکسر ناکام نظر آتی ہے، اساتذہ پر پولیس تشدد اور خواتین سے بدسلوکی انتہائی قابل مذمت ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سپلا کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے کئے جانے والے احتجاج پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے کہا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں، اساتذہ کا پُرامن احتجاج جائز ہے، مظاہرین پر جبری مقدمات ختم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں موجود 8 ہزار سے زائد سرکاری اساتذہ کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات صوبے کے دیگر اہم مسائل کی طرح سرد مہری کا شکار ہیں، ٹائم پے اسکیل سرکاری ملازمین کا جائز مطالبہ ہے، حق تلفی کی جانے پر احتجاج پروفیسرز و لیکچرز ایسوسی ایشن (سپلا) کا آئینی و قانونی حق ہے، سندھ حکومت طاقت کے استعمال کی بجائے اساتذہ کے مسائل کو فوری حل کرے۔
 
خبر کا کوڈ : 826282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے