0
Friday 8 Nov 2019 19:00

وزیراعظم کو نواز شریف کے باہر جانے پر کوئی اعتراض نہیں، نعیم الحق

وزیراعظم کو نواز شریف کے باہر جانے پر کوئی اعتراض نہیں، نعیم الحق
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعظم نعیم الحق کا کہنا کہ نواز شریف کی بیماری کا معلوم ہوتے ہی وزیراعظم عمران خان انہیں باہر بھجوانے کا فیصلہ کرچکے تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو نواز شریف کے باہر جانے پر کوئی اعتراض نہیں، نواز شریف کی بیماری کا معلوم ہوتے ہی حکومت ان کو باہر بھجوانے کا فیصلہ کرچکی تھی۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے خود نواز شریف کی بیماری سے متعلق تمام رپورٹس دیکھی ہیں، نواز شریف شدید بیمار ہیں، ان کا علاج اولین ترجیح ہونی چاہیئے، دعا ہے کہ نواز شریف صحتیاب کو ہو کر واپس آئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا تھا، اب جبکہ عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا ہے تو حکومت کو ان کا نام ای سی ایل میں نکالنے میں کوئی اعتراض نہیں۔
خبر کا کوڈ : 826286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے