0
Friday 8 Nov 2019 21:22

گلگت میں گستاخ امام زمانہ(ع) عبدالستار جمالی کیخلاف احتجاجی ریلی، کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

گلگت میں گستاخ امام زمانہ(ع) عبدالستار جمالی کیخلاف احتجاجی ریلی، کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ امام زمانہ (عج) کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں جامع مسجد نومل سے علمدار چوک تک ایم ڈبلیو ایم کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی کی قیادت میں عوام نے احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ نیئر عباس نے کہا کہ حکومت قانون تو بنا لیتی ہے لیکن قانون پر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ اس قانون کا فائدہ ہی کیا جس پر عملدرآمد نہ ہو، توہین صحابہ کرام اور توہین رسالت و اہل بیت کے مرتکب مجرموں کیلئے قانون موجود ہے، لیکن ایک عرصے سے سوشل میڈیا میں مقدسات کی توہین کا سلسلہ جاری ہے، حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کا انجام بھیانک ہو سکتا ہے۔ لہٰذا حکومت ایسے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں دیر نہ کرے، فساد و فتنہ قتل سے زیادہ خطرناک فعل ہے، عبدالستار جمالی نے فساد کی چنگاری لگائی ہے، جسکو قانون کی گرفت میں نہ لایا گیا تو یہ چنگاری بہت بڑے فتنے کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس گستاخ کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو مقدسات کی توہین کی جرات نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 826304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے