0
Friday 8 Nov 2019 21:55

کرک، گیس لیکیج سے دھماکا، 6 افراد زخمی

کرک، گیس لیکیج سے دھماکا، 6 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں گیس لیکیج کے دھماکے سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ گیس لیکیج کا واقعہ کرک کے علاقے صابر آباد میں ہوا۔ زخميوں کو پشاور کے برن سينٹر منتقل کرديا گيا ہے۔ ہسپتال انتظاميہ کے مطابق 4 زخميوں کی حالت تشويشناک ہے۔ جھلسنے والوں میں میاں بیوی اور اس کے بچے شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں کے مطابق گیس لیک ہونے کا دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے گھر کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔
خبر کا کوڈ : 826314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے