0
Friday 8 Nov 2019 23:41

نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر ریلیف دیا جا رہا ہے، شیخ رشید

نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر ریلیف دیا جا رہا ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دعا ہے نواز شریف خیریت سے واپس آئیں۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی انسان کی زندگی کا مسئلہ ہے، کہتے ہیں دشمن بھی بیمار ہو تو اس کے لیے دعا کرنی چاہیے، عمران خان نواز شریف کی صحت کے معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کافی دنوں سے قطر کی ایمبولینس بھی کھڑی ہے، نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر ریلیف دیا جا رہا ہے، دعا ہے نواز شریف خیریت سے واپس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صرف ضمانت ہوئی ہے کیس ختم نہیں ہوئے، مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، شہباز شریف کے مجھ جیسے بندے سے بھی رابطے ہیں، شہباز شریف ایسے سیاست دان ہیں جو راستہ بناتے ہیں۔ خیال رہے کہ نواز شریف کے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ نواز شریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اس لیے حکومت نیب سے مشاورت کرے گی اور قوی امکان ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف اتوار کو قومی پرواز سے لندن جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے علاج کےلیے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ، شریف فیملی کی نیویارک میں بھی ڈاکٹر سے بات ہورہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 826326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے