0
Saturday 9 Nov 2019 00:30

کرتار پور راہداری کیلئے 9 نومبر کا دن ہی کیوں چنا گیا؟ سراج الحق

کرتار پور راہداری کیلئے 9 نومبر کا دن ہی کیوں چنا گیا؟ سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے استفسار کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے لیے 9 نومبر کا دن ہی کیوں چنا گیا؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دو قومی نظریئے کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنا اور ملک چلانا علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں۔ علامہ اقبال اور سید مودودی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ حکمران ہمیں بھارت اور امریکہ کی طاقت سے ڈراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں ہے کہ کافر ہے تو کرتا ہے شمشیر پہ بھروسہ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جو کشمیر کے بارڈر کی طرف جائے گا، وہ غدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں نے 27 تاریخ کو اقوام متحدہ میں تقریر کر لی تو وہ کافی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ وزیراعظم نے بازو پر کالی پٹی باندھ کر آدھا گھنٹہ احتجاج کیا تو مودی نے مذاق اڑایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت اجتماعی قبریں بن رہی ہیں اور کشمیر نام کی کوئی ریاست اس وقت دنیا میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنے ملک میں ضم کرچکا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمیں امریکہ اور برطانیہ کی طرف نہیں دیکھنا چاہیئے، کیونکہ ہمارے پاس اپنا نظام موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقبال نے کہا تھا کہ ہمارے پاس سورج موجود ہے تو ہم دوسروں کے چراغوں کی طرف کیوں دیکھیں۔؟
خبر کا کوڈ : 826332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے