0
Saturday 9 Nov 2019 13:39
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال

مصور پاکستان کا 142واں یوم پیدائش سادگی سے منایا جا رہا ہے

مصور پاکستان کا 142واں یوم پیدائش سادگی سے منایا جا رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ شاعر مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 142 واں یوم پیدائش آج انتہائی سادگی منایا جا رہا ہے۔ علامہ محمد اقبال 9 نومبر کو 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور آبائی شہر سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لاہور چلے گئے۔ شاعر مشرق نے لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور جرمنی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910ء میں وطن واپسی کے بعد وکالت شروع کی۔ 1930ء میں آپ نے الہٰ آباد کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر کی حیثیت سے تاریخی خطبہ دیا جس میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ مملکت کا مطالبہ پیش کیا، جس کا نتیجے میں وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ جس کی وجہ سے آپ کو مصور پاکستان پکارا جاتا ہے۔ علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں، مرکزی اور صوبائی سطح پہ کوئی سرکاری تقریب منعقد نہیں کی جارہی البتہ مختلف نجی اداروں، سکولز اور کالجز میں مصور پاکستان کی یاد میں مختلف تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 826419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب