0
Saturday 9 Nov 2019 13:52

پولیس افسران کیلئے پرائیویٹ گارڈز اور کارخاص رکھنے پر پابندی عائد

پولیس افسران کیلئے پرائیویٹ گارڈز اور کارخاص رکھنے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ پولیس افسران کیلئے بری خبر، تھانوں اور دفاتر میں کارِخاص اور پرائیویٹ گن مین رکھنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو دورانِ ڈیوٹی پرائیویٹ افراد ساتھ رکھنے سے منع کر دیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج ہو گا۔ پرائیویٹ افراد کو کار خاص رکھنے والے پولیس افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو دوران ڈیوٹی پرائیویٹ افراد ساتھ رکھنے سے منع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا ہے تھانوں اور دفاتر میں پرائیویٹ  افراد کو بطور کار خاص، گن مین رکھنا قابل قبول نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران پرائیویٹ افراد کو سرکاری اسلحہ، گاڑی اور دیگر وسائل دیتے ہیں، پرائیویٹ افراد تھانوں میں اور چھاپوں  کے دوران شہریوں کا استحصال کرتے ہیں، جو ایس ایچ او، ڈی ایس پی یا کوئی اور افسر پرائیویٹ فرد ساتھ رکھے گا اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا ہے پرائیویٹ افراد کیخلاف  بھی مقدمہ درج کیا جائے گا، جبکہ پولیس افسر کیخلاف محکمانہ کارروائی ہو گی جبکہ آر پی او، ڈی پی او، سی سی پی اوز  پولیس افسران کیساتھ پرائیویٹ  افراد کی ڈیوٹیاں ختم کروانے میں کردار ادا کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 826427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب