0
Monday 11 Nov 2019 23:20

پاراچنار میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ

پاراچنار میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، اسی طرح پاراچنار میں بھی اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ سبزی کے نرخ روز بڑھ رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں، خاص طور پر ٹماٹر تو غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ آٹا کے نرخ بھی اپنی حدوں کو چھو رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ پاراچنار کی ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے بڑھتے ہوئے نرخوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ یہ کیسی تبدیلی ہے کہ غریب دو وقت کی روٹی کو بھی ترس رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 826869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے