0
Tuesday 12 Nov 2019 01:45

وزیر زراعت کا کراچی والوں کو ٹڈی دل کی کڑاہی کھانےکا بیان مضحکہ خیز ہے، ایم کیو ایم

وزیر زراعت کا کراچی والوں کو ٹڈی دل کی کڑاہی کھانےکا بیان مضحکہ خیز ہے، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی کھانے کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کے ٹڈی دل سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو ٹڈی دل کی کڑھائی اور بریانی کھانے کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اندرون سندھ کے معصوم شہری تو پہلے ہی ٹڈی دل کھانے پر مجبور ہیں۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے پہلے ہی کراچی کے شہریوں کے ساتھ کیا کم ظلم کیا ہے جو اب ٹڈی دل کھانے کا مشورہ دے رہی ہیں، سندھ حکومت نے اندرون سندھ کے ساتھ ساتھ شہری سندھ کو بھی تاریکی میں دھکیل دیا ہے، محکمہ ذراعت اگر اندرون سندھ ٹڈی ڈل کے حملے کی روک تھام کے اقدامات کرتا تو کراچی کے بیشتر علاقے اس سے متاثر نہیں ہوتے۔
خبر کا کوڈ : 826880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے