0
Tuesday 12 Nov 2019 10:22

تاخیر سے نواز شریف کی صحت مزید خراب ہوگی، ڈاکٹر عدنان

تاخیر سے نواز شریف کی صحت مزید خراب ہوگی، ڈاکٹر عدنان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے نجی معالج ڈاکٹر عدنان نے خبردار کیا ہے کہ تاخیر سے نواز شریف کی صحت مزید خراب ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ تاخیر کی وجہ سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ کل صبح ای سی ایل کی کابینہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی کے سامنے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ہونے کے معاملے پر بات ہو گی۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیرعظم نواز شریف کو علاج کے لیے باہر بھیجنے کی تجویز دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو بیرون ملک سینٹر آف ایکسیلینس لے جایا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 826886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے