0
Tuesday 12 Nov 2019 11:05

آرمی چیف سے تبلیغی جماعت کے عمائدین کی ملاقات

آرمی چیف سے تبلیغی جماعت کے عمائدین کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے تبلیغی جماعت کے عمائدین نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے تیزگام حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ پڑھی اور زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ دریں اثناء آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر یوہی تاؤ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر یوہی تاؤ کی آرمی چیف کیساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات میں آرمی ٹو آرمی سٹاف مذاکرات پر بھی گفتگو کی گئی۔

 
خبر کا کوڈ : 826892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے