0
Tuesday 12 Nov 2019 22:26

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ جنت نظیر وادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، جس میں آج مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، اس طرح محض 48 گھنٹوں میں شہید ہونے والوں نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع گندربال میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دو نہتے نوجوانوں کو حراست میں لیکر گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ گذشتہ روز بھی ضلع باندی پورہ میں بھی نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا، تاہم وہ کسی قسم کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے تھے۔

اس طرح مقبوضہ کشمیر میں صرف 48 گھنٹے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نافذ کئے کئے کرفیو اور لاک ڈاؤن کے 100 روز مکمل ہوگئے ہیں۔ اس دوران مواصلاتی نظام منقطع، ذرائع آمد و رفت معطل اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں جبکہ جگہ جگہ بھارتی فوج کی تعیناتی کے باوجود دلیر و بہادر کشمیری بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر احتجاجاً نکل آتے ہیں اور جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔
خبر کا کوڈ : 827041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب