0
Tuesday 12 Nov 2019 22:36

امریکی فضائیہ کی افغان فوجیوں پر بمباری، 4 اہلکار جاں بحق

امریکی فضائیہ کی افغان فوجیوں پر بمباری، 4 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ امریکی فضائیہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں غلطی سے افغان فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں افغان نیشنل آرمی کے 4 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے ضلع لوگر میں پل نامی علاقے میں جنگجوؤں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران امریکی فضائیہ نے بھی بھرپور حصہ لیا اور اسی دوران غلطی سے طالبان کی کمین گاہ سمجھ کر افغان فوج کی چیک پوسٹ پر بمباری کر دی، جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی گئے۔

پولیس ترجمان شاہ پور احمد زئی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم اس علاقے میں امریکی فضائیہ کی کارروائی سے آگاہ تھے اور مکمل تعاون کر رہے تھے، تاہم حادثہ کسی قسم کی غلط فہمی کے باعث پیش آیا، جس کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ آئندہ سرچ آپریشن کے دوران رابطوں کو مزید مستحکم اور بھرپور منصوبہ بندی سے کیا جائے گا۔ اسی ضلع میں گذشتہ شام امریکی فوج کی ایک گاڑی کو باردوی سرنگ کے دھماکے میں اُڑا دیا گیا تھا، جس میں ایک مقامی ڈرائیور ہلاک ہوا تھا، دھماکے بعد امریکی فضائیہ نے اس علاقے میں فضائی کارروائی کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 827044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب