0
Wednesday 13 Nov 2019 23:51

بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکلA/140 کے تحت ہر صوبہ بلدیاتی انتخابات کا پابند ہے، بلکہ آئین کا آرٹیکل 32 بھی ریاست میں لوکل گورنمنٹ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس وقت بلوچستان میں لوکل باڈیز کا نہ ہونا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ موجودہ وزیراعظم نے منتخب ہونے سے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد لوکل نظام کو بہتر کرنے سمیت بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کو بھی ممکن بنائیں گے لیکن ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود بھی بلدیاتی انتخابات نہ ہو سکے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں عدالت عظمٰی نے بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر بھی احکامات جاری کئے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ صوبوں کا خاص مسئلہ سوشیواکنامک نیچر کا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 140/A اور آرٹیکل 32 کے تحت تمام صوبائی حکومتیں پابند ہیں کہ وہ بلدیاتی نظام کے ذریعے انتظامی اور مالی اختیارات لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندوں کے سپرد کریں۔ درخواست کے مطابق لوکل باڈیز کا صوبے میں امن و امان اور دیگر امور کی بہتری میں بھی کلیدی کردار ہے۔ اس لئے عدالت عالیہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کریں کہ وہ جلد از جلد لوکل باڈیز کے انتخابات کاانعقاد عمل میں لائیں۔
 
خبر کا کوڈ : 827250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب