0
Thursday 14 Nov 2019 12:41

غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کے ہولناک مظالم جاری، ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید

غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کے ہولناک مظالم جاری، ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید
اسلام ٹائمز۔ غزہ کے مرکزی شہر برھک کے نواحی علاقے دیرالبلح میں واقع ایک گھر پر علی الصبح غاصب صیہونی رژیم کے جنگی طیاروں کی بمباری سے ایک ہی گھر کے 8 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ دوسرے 12 افراد بھی زخمی ہو ئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی اسٹرائیک کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک راہنما کی شہادت کے جواب میں فلسطینی جوابی کارروائیاں اور پھر ان کے جواب میں غزہ پر ہونے والی اسرائیلی بمباری سے تاحال 34 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں آج شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 827303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے