0
Saturday 16 Nov 2019 23:02

علامہ احمد اقبال رضوی کی بزرگ عالم دین علامہ عابد الحسینی سے ملاقات

علامہ احمد اقبال رضوی کی بزرگ عالم دین علامہ عابد الحسینی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر اور تحریک حسینی پاراچنار کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید عابد حسین الحسینی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے پاراچنار میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی حالات سمیت ملکی حالات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع کرم کے سیکرٹری جنرل مولانا سید نقی شاہ بھی موجود تھے۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے بزرگ عالم دین کو مجلس وحدت مسلمین کی ملک بھر میں جاری فعالیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ علامہ سید عابد حسین الحسینی نے پاراچنار آمد پر علامہ احمد اقبال رضوی کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 827788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے