0
Sunday 17 Nov 2019 21:08

وزیراعظم نے چھٹیوں پر جا کر ثابت دیا حکومت ان سے نہیں چل رہی، وقار مہدی

وزیراعظم نے چھٹیوں پر جا کر ثابت دیا حکومت ان سے نہیں چل رہی، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے وفاقی حکومت کو ”کام چلاﺅ حکومت “ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزرا کو نہ آلو کی خبر ہے نہ ٹماٹر کی اور سونے پر سہاگہ سلیکٹڈ وزیراعظم فرماتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی مصنوعی ہے، تو وہ کرسی پر بیٹھے نکموں کی ٹولے کے ساتھ کون سی خوش گپیاں کر رہے ہیں، جب ان کو ملکی حالات اور عوام کی فکر نہیں، تو پھر وہ کرسی کی جان کیوں نہیں چھوڑ دیتے۔ اپنے ایک بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت شیخ چلیوں پر محیط ہے، جن کا کام محض مخالفین کی کردار کشی کرنا، حکومت کو آئینہ دیکھنے والوں کے ساتھ انتقام لینا اور عوام کو بڑی بڑی باتوں سے بے وقوف بنانا ہے۔

وقار مہدی نے کہا کہ وزیراعظم نے دو دن کی چھٹی پر جا کر یہ ثابت دیا ہے کہ ان سے حکومت نہیں چل رہی اور نہ ملک و عوام سنبھل پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں چھٹیاں اسکول کے بچوں کی ہوتی ہیں، کسی بھی ملک کے بطور وزیراعظم نہیں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کی سنجیدگی اور انصاف دیکھ لیا ہے اور وہ جان چکے ہیں کہ باتیں بنانے والے کبھی ملک اور عوام کے درد نہیں سمجھ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 827857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے