0
Monday 18 Nov 2019 18:56

پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ، خیبر پختونخوا میں خصوصی انسداد پولیو مہم شروع

پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ، خیبر پختونخوا میں خصوصی انسداد پولیو مہم شروع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافے کے بعد 11 اضلاع میں 5 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کو باضابطہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم ایبٹ آباد، بٹگرام، ہری پور، کوہستان (اپر، لوئر، کوئی پلاس)، مانسہرہ، تورغر، شانگلہ، چارسدہ اور مہمند میں شروع کی گئی ہے۔ اس حوالے سے 4800 پولیو ٹیمیں بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاو کے قطرے پلا رہی ہیں. ان میں 4 ہزار 162 موبائل ٹیمیں، 427 فکسڈ ٹیمیں، 182 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 33 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں، مہم کی موثر نگرانی کے لئے ایک ہزار 189 ایریاز انچارج کو بھی متعین کیا گیا ہے۔

قبل ازیں پولیو مہم کو ڈاکٹروں کی ہڑتال اور یونین کونسلوں کی پولیو کی روک تھام کی کمیٹیوں سے بائیکاٹ کے باعث 4 نومبر کو موخر کیا گیا تھا۔ اب ڈاکٹروں کی ہڑتال کی کال واپس لینے کے بعد صوبے کے گیارہ اضلاع میں پولیو مہم کو شروع کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال خیبر پختونخوا میں 64 پولیو کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے، صوبے میں خصوصاً لکی مروت و بنوں کے اضلاع پولیو کیسز کے لحاظ سے سرفہرست ہیں۔
خبر کا کوڈ : 827972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش