0
Tuesday 19 Nov 2019 23:21

سندھ کابینہ میں ایکبار پھر توسیع، 3 مزید معاونین خصوصی مقرر

سندھ کابینہ میں ایکبار پھر توسیع، 3 مزید معاونین خصوصی مقرر
اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کر دی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے تین مزید معاونین خصوصی مقرر کر دیئے گئے۔ حکومتِ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر بندہ علی لغاری، پونجھوبھیل اور جاوید نایاب لغاری کو وزیراعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی اور شہزاد میمن کو وزیراعلیٰ کا کوآرڈینیٹر مقرر کر  دیا گیا، سندھ کابینہ میں تین معاونین خصوصی اور ایک کوآرڈینیٹر کی شمولیت کے بعد کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔ سندھ کابینہ میں معاونین خصوصی کی تعداد 14 ہوگئی ہے، جبکہ صوبائی وزراء کی تعداد 18 اور 2 کوآرڈینیٹر، وزیراعلیٰ سندھ کے 4 مشیروں سندھ کابینہ کا حصہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب