0
Wednesday 20 Nov 2019 11:49

والد کے پلیٹیلیٹس میں کمی کی وجہ سے سلو پوائزن کا خدشہ ظاہر کیا تھا، حسین نواز

والد کے پلیٹیلیٹس میں کمی کی وجہ سے سلو پوائزن کا خدشہ ظاہر کیا تھا، حسین نواز
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے والد کو زہر دیئے جانے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کر دی ہے۔ حسین نواز نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں نواز شریف کو زہر دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ لندن میں نواز شریف کی آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ والد کے پلیٹیلیٹس میں کمی کی وجہ سے سلو پوائزن کا خدشہ ظاہر کیا تھا، سلو پوائزن کے خدشے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ حسین نواز نے مزید کہا کہ میں کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا، سب سے اہم چیز والد کی صحتیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ والد کو علاج کے لیے امریکا جانا چاہیے، ضرورت ہےکہ تمام بیماریوں کا ایک چھت تلے علاج ہو۔
 
خبر کا کوڈ : 828130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے