0
Wednesday 20 Nov 2019 13:54

افغانستان کا عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فتح کا اعلان

افغانستان کا عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فتح کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ افغان کے صدر اشرف غنی نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا۔ افغان حکام کے مطابق 600 کے قریب داعش کے شدت پسندوں نے اپنے خاندانوں سمیت ہتھیار ڈال ڈال دیئے ہیں۔ گورنر ننگر ہار شاہ محمود میاں خیل کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ 2000 داعش فائٹرز اور ان کے خاندان والوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغان فورسز نے داعش کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور ملک سے شدت پسندوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ اشرف غنی کا کہنا ہے کہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے لوگوں سے انسانی ہمدردی کی بناء پر اچھا سلوک روا رکھا جائے۔ دوسری جانب طالبان نے افغان صدر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف کارروائی میں حکومت کا کوئی کردار نہیں بلکہ انہوں نے جنگ کو طول دیا اور طالبان کو داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں جھڑپوں سے روکا۔ اس سے قبل عراق، شام، ایران اور روس بھی داعش کے خاتمے اور شدت پسند تنظیم کے خلاف فتح کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد شدت پسند تنظیم کے خاتمے کا اعلان کر چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 828167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے