0
Wednesday 20 Nov 2019 18:43

شہبازشریف کا بطور چیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظور

شہبازشریف کا بطور چیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظور
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کا بطور چیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظور کر لیا۔ اور اس حوالے سے  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہبازشریف کے استعفیٰ کا اطلاق آج مورخہ 20 نومبر 2019ء سے ہوگا۔ واضح رہے کہ شہبازشریف نے رواں سال جون میں  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے رانا تنویر کا نام چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلیے دیدیا ہے اور ہم نے انتخابی دھاندلی کمیشن سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کو پوری طرح سپورٹ کریں گے انکے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب