0
Thursday 21 Nov 2019 15:15

وزیراعلیٰ کیساتھ کھڑے تھے،کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پرویز الہیٰ

وزیراعلیٰ کیساتھ کھڑے تھے،کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، پرویز الہیٰ
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی بطریق احسن چلانے پر سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہمارا ورکنگ ریلیشن ہر آنیوالے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگا۔ چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا قانون سازی کے حوالے سے ریکارڈ دیگر صوبوں کی اسمبلیوں کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے، اب تک فلاح عامہ کے تقریباً 28 بل اور ایکٹ پنجاب اسمبلی پاس کر چکی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، ہمارے اتحاد میں رخنہ ڈالنے والوں کی یہ خواہش ان کے دلوں میں ہی رہ جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 828299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے