0
Thursday 21 Nov 2019 18:36

آئی ایس او پاکستان کے سالانہ کنونشن کا آغاز کل سے ہوگا

آئی ایس او پاکستان کے سالانہ کنونشن کا آغاز کل سے ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48ویں سالانہ کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلبہ شریک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیرمین کنونشن ضامن علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ضامن علی نے مزید بتایا کہ کہ استحکام پاکستان کنونشن کا آغاز بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر سکاوٹ سلامی سے ہوگا جس میں سکاوٹس کا چاک و چوبند دستہ امامیہ چیف اسکاوٹ عباس مہدی کی سربراہی میں سلامی پیش کرے گا ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور رات گئے تک ملک بھر سے تین ہزار سے زائد امامیہ طلباء لاہور پہنچیں گے۔ کنونشن کے پہلے روز نشست کا آغاز جامعة المصطفیٰ لاہور میں ہوگا اور شب شہدا کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ دوسرے روز تعلیمی کانفرنس بعنوان ’’ہمارا میدانِ جہاد، تعلیم‘‘ میں ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں نوجوانوں کو علم کی اہمیت اور تعلیمی میدان میں کردار کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ بعد ازاں اتحاد ملت کانفرنس ہوگی کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل  میں لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 828333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب