0
Friday 22 Nov 2019 11:22

تحریک انصاف گلگت بلتستان کی تنظیم سازی، ڈویژنل سطح کے عہدیداروں کا اعلان

تحریک انصاف گلگت بلتستان کی تنظیم سازی، ڈویژنل سطح کے عہدیداروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی تنظیم سازی مکمل ہو گئی، پارٹی کی صوبائی قیادت نے تینوں ڈویژنز گلگت، بلتستان اور دیامر ڈویژن کی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ رکن اسمبلی راجہ جہانزیب کو گلگت جبکہ وزیر ولایت کو بلتستان ڈویژن کا صدر بنا دیا گیا ہے۔ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان کی جانب سے جاری  الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت ڈویژن کے کیلئے راجہ جہانزیب کو صدر جبکہ گلاب شاہ آصف سینئر نائب صدر، خوش نبی اور ڈاکٹر ذکاء خان سینئر نائب صدر، عزیز احمد جنرل سیکرٹری، محمد شریف ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، افسر جان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اکبر حسین فنانس سیکرٹری اور انیس الرحمٰن کو سیکرٹری انفارمیشن بنا دیا گیا۔ بلتستان ڈویژن کیلئے وزیر ولایت کو صدر، راجہ اعظم خان سینئر نائب صدر، شیخ نثار نائب صدر، حاجی محمد اقبال نائب صدر، یوسف نمبردار جنرل سیکرٹری، ممتاز فیضی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، شیر علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عباس صابری فنانس سیکرٹری اور غلام حیدر کو انفارمیشن سیکرٹری بنا دیا گیا۔ دیامر ڈویژن میں خالد خورشید صدر، محمد طارق سینئر نائب صدر، حمایت اللہ جنرل سیکرٹری، ثناء اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، برکت اللہ ہمدم سیکرٹری مالیات اور سید اکبر شاہ چلاسی کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 828393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے