0
Friday 22 Nov 2019 12:38

اسلام آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کا اہلکار جاں بحق

اسلام آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کا اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے  پاک فوج کے اہلکار کو قتل کر دیا ہے۔ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ قتل کا یہ واقعہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت محمد لاریب حسن ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے، مقتول پاک فوج کا ملازم ہے، جس کی اٹک میں پوسٹنگ تھی اور کراچی کا رہائشی ہے۔ محمد لاریب ایک لڑکی کے ساتھ جی نائن ون فلیٹس کے ساتھ پارک میں بیٹھا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کی۔ لڑکی کی شناخت علینہ کے نام سے ہوئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی صدر زون نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے