0
Friday 22 Nov 2019 13:00
عمران خان 2018 میں پانچ سالہ سیریز جیت چکے ہیں

احسن اقبال گناہگار ہو رہے ہیں، فردوس عاشق

لٹیرا لیگ احسن انداز میں جھوٹ کا اقبال بلند کر رہی ہے
احسن اقبال گناہگار ہو رہے ہیں، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدالتی سزایافتہ کو معصوم ثابت کرنے کے لئے عمران خان کی امانت و دیانت پر انگلی اٹھا کر احسن اقبال گنہگار ہو رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ لٹیرا لیگ احسن انداز میں جھوٹ کا اقبال بلند کر رہی ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت کے تمام اکاؤنٹس، کاروبار اور علاج بیرون ملک ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ لیگی رہنما چیف الیکشن کمشنر کو سیاسی دھمکیاں دینا بند کریں۔ سپریم کورٹ پر آپ نے حملہ کیا یا بریف کیسوں کی چمک آپ دکھاتے رہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی رہنما آج نئے بھیس میں پھر قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ احسن صاحب آپ جس مشن ٹوئنٹی ٹوئینٹی پر ہیں، وہ پورا نہیں ہونے والا۔ عمران خان 2018 میں پانچ سالہ سیریز جیت چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب