0
Friday 22 Nov 2019 13:00

عمران خان سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں وزیراعظم عمران خان سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں اور انہوں نے حکومت کو منع کیا کہ سعد رفیق کو پارلیمنٹ میں نہ لایا جائے، پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود سعد رفیق کو نہیں لایا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کے آرڈر کو نہ ماننا پارلیمنٹ پر حملہ ہے، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق ایک سال، حمزہ شہباز چھ ماہ اور شاہد خاقان عباسی پانچ ماہ سے جیل میں ہیں، ان تمام لیگی سیاسی قیدیوں پر کو کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، عمران خان کرکٹ کی مثالیں نہ دیں، کرکٹ میں مخالف ٹیم کے ساتھ کھیلا جاتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان یاد رکھیں کہ جو گرھیں لگا رہے ہیں وہ دانتوں سے کھولنی پڑیں گی۔ ہمیں کہا جا رہا کہ الیکشن کمیشن کو دھمکا رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف خود الیکشن کمیشن کو دھمکا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 828407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے