0
Friday 22 Nov 2019 20:33

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انجینئر سینٹر رسالپور کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انجینئر سینٹر رسالپور کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئر سینٹر رسالپور کا دورہ کیا اور قومی منصوبوں میں اس کے کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر جاوید محمود بخاری سمیت بڑی تعداد میں حاضر اور ریٹائر افسران، جوانوں اور شہدا کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو انجیئرنگ کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں بھی انجیئنر کور کا کردار قابل تحسین ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 828502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب