0
Friday 22 Nov 2019 20:43

حسد اور سیاسی انتقام میں وزیراعظم ذہنی مریض بن گئے ہیں، مریم اورنگزیب

حسد اور سیاسی انتقام میں وزیراعظم ذہنی مریض بن گئے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ چلنا چاہیے۔ میانوالی میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ثابت ہوگیا کہ وزیراعظم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، ان کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیے کیونکہ وزیراعظم جب بول رہا ہوتا ہے تو دنیا ان کو سن رہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نوازشریف فوبیا میں مبتلا ہیں، افسوسناک بات یہ ہے کہ میاں نواز شریف کی بیماری پر بھی سیاست ہو رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی یہی لوگ سیاست کرتے رہے ہیں اور جب ان کا انتقال ہوگیا تو پھر معافی مانگنے لگ گئے۔ (ن) لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر جگہ جاتے ہیں تو نواز شریف اور شہباز شریف کا تذکرہ کرتے ہیں، حسد اور سیاسی انتقام میں وزیراعظم ذہنی مریض بن گئے ہیں، دائیں بائیں بیٹھے ہوئے لوگوں کو ان کا معائنہ کروانا چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم پر اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر کا مقدمہ چلانا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 828504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب