0
Saturday 30 Nov 2019 22:48

کراچی، پولیس گردی سے صحافی بھی غیر محفوظ، جی نیوز کے رپورٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

کراچی، پولیس گردی سے صحافی بھی غیر محفوظ، جی نیوز کے رپورٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں نجی نیوز چینل کے صحافی نے سب انسپکٹر ندیم گبول سے ان مؤقف جانا چاہا تو سب انسپکٹر نے صحافی کو ہی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے رپورٹر محسن نے سب انسپکٹر ندیم گبول سے ان کا مؤقف جانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکار نے گالیاں دیں، خود کو سی ٹی ڈی کا افسر ظاہر کرنے والا اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلا، جی نیوز کے دفتر فون کرکے رپورٹر کے گھر کا پتا معلوم کرتا رہا، پولیس کی دھمکیوں سے اب صحافی بھی محفوظ نہیں رہے۔

واضع رہے کہ سی ڈی کے سب انسپکٹر ندیم گبول کے خلاف آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسروں کو شکایت ارسال کی گئی ہے، خود کو سی ٹی ڈی گارڈن کا پولیس افسر ظاہر کرکے دہلی کالونی کے رہائشی احسن کو دھمکیاں دی گئیں۔ شہری نے الزام لگایا ہے کہ پولیس افسر نے پانچ لاکھ روپے رشوت نہ دینے کی صورت میں جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنے کی دھمکی دی ہے۔ متاثر شہری کا کہنا ہے کہ میرے گھر پر اور میرے سسرال پر سی ٹی ڈی اہلکار کی جانب سے بلا جواز چھاپے مارے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 829999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش