0
Thursday 5 Dec 2019 22:11

بی آر ٹی، پشاور ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو 45 دن میں انکوائری مکمل کرنیکا حکم

بی آر ٹی، پشاور ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو 45 دن میں انکوائری مکمل کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کی انکوائری 45 دن میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے تفصیلی فیصلہ میں بی آر ٹی پراجیکٹ پر کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ عدالت نے سوال کیا ہے کہ بی آر ٹی کے چیف ایگزکٹیو کو عہدہ سے کیوں ہٹایا گیا؟ عدالتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے ویژن اور منصوبہ بندی کے بغیر منصوبہ شروع کیا۔ مقبول کالسنز پنجاب میں بلیک لسٹ تھی، اس کے باوجود اسے بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا گیا، کیا منصوبے کیلئے اتنا بڑھا قرضہ لینے کی ضرورت تھی؟ بی آر ٹی کے قرضہ سے صوبے کی معاشی خوشحالی بھی ممکن تھی۔

عدالت نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے نے 6 ماہ کی مدت میں مکمل ہونا تھا، سیاسی اعلانات کے باعث بی آر ٹی تاخیر کا شکار ہوا اور لاگت بھی بڑی، پی ٹی آئی حکومت نے بی آر ٹی کو فیس سیونگ کیلئے شروع کیا، بی آر ٹی فی کلومیٹر لاگت 2 ارب 42 کروڑ، 70 لاکھ روپے ہے جو کہ بہت زیادہ ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی کے باعث منصوبے کی لاگت میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا، منصوبے میں بدانتظامی کے باعث 3 پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو ہٹایا گیا، منصوبے کے پی سی ون میں غیر متعلقہ سٹاف کیلئے بھی پرکشش تنخواہیں رکھی گئیں، کمزور معیشت رکھنے والا صوبہ اس کا متحمل نہیں تھا۔ عدالت نے کہا ہے کہ لاہور میں میٹرو بس کی تعداد 65 ہیں، پشاور کیلئے 219 بسیں استعمال کی جانی ہیں، 155 بسیں فیڈر روٹس پر چلیں گی جن کو نجی ٹرانسپورٹرز چلائیں گے۔

عدالت نے سوال کیا ہے کہ عوام کے پیسوں پر چلنے والی بسیں نجی ٹرانسپورٹرز کو کیوں دی جا رہی ہے، ایسا لگتا ہے منصوبے کیلئے نااہل کنسلٹنٹس کو رکھا گیا، منصوبہ پشاور کے رہائشوں کیلئے تکلیف کا باعث بنا۔ عدالتی فیصلے میں سوال کیا گیا ہے سابق سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور موجودہ وزیراعلٰی کے پرنسپل سیکرٹری، سابق وزیراعلٰی پرویز خٹک، ڈی جی پی ڈی اے سلیم وٹو، اعظم خان اور ڈی جی پی ڈی اے اسرارالحق، اور وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد کے درمیان کیا تعلق تھا؟ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اپنا حصہ لینے کیلئے ان کا کس طرح تعلق بنا؟
خبر کا کوڈ : 831006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش