0
Friday 6 Dec 2019 11:51

گورنر جی بی کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانا پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کو مہنگا پڑ گیا

گورنر جی بی کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانا پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کو مہنگا پڑ گیا
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے پر تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ابرار بگورو نے گورنر کو ہٹانے کے حوالے سے فیس بک پر پوسٹ لگائی تھی جو گورنر کو ناگوار گزری، جس کے بعد گزشتہ رات کو دنیور پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا بعد میں کارکنوں کے احتجاج کے بعد آج صبح رہا کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ گورنر جی بی کو ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی کا ایک گروپ سرگرم ہے اور وہ گو گورنر گو کی تحریک چلا رہا ہے۔ ابرار بگورو بھی اسی تحریک کا اہم رکن ہے۔ ناراض گروپ کا الزام ہے کہ راجہ جلال کرپشن کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 831074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش