0
Friday 6 Dec 2019 14:12

جھنگ، تحریک انصاف کے تین الگ الگ گروپ فعال

جھنگ، تحریک انصاف کے تین الگ الگ گروپ فعال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف ضلع جھنگ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع میں 3 گروپ، غازی گروپ، آفتاب افگن گروپ اور ڈاکٹر ابوالحسن گروپ بن گئے ہیں۔ ڈاکٹر ابوالحسن گروپ کو مرکز سے شکایت ہے کہ ان کو ضلع میں بننے والی تمام کمیٹیوں میں نمائندگی نہیں دی گئی، آفتاب افگن گروپ کا موقف ہے کہ وہ جماعت کے ساتھ 22 سال سے چل رہے ہیں، ان کو وہ عزت نہیں دی جاتی جو ملنی چاہیئے، جبکہ غازی گروپ ٹکٹوں کی تقسیم میں اپنی مرضی چاہتا ہے، جس کی وجہ سے ضلع میں تحریک انصاف کو تنظیم سازی میں مشکل پیش آرہی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں صوبائی سطح پر بھی پی ٹی آئی حکومت گروپنگ اور تقسیم کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 831118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش