0
Saturday 7 Dec 2019 09:13

کشمیری عوام کی آزادی بی جے پی نے چھین لی ہے، پی چدمبرم

کشمیری عوام کی آزادی بی جے پی نے چھین لی ہے، پی چدمبرم
اسلام ٹائمز۔ 103 روز بعد تہاز جیل سے ضمانت پر رہا کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر داخلہ نے آج مودی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ کشمیر کے عوام کی آواز حکومت نے چھین لی ہے جبکہ مسلسل گرتی معیشت پر مودی حکومت خاموش ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کو آج 103 روز بعد تہاڑ جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا اور اس دوران انہیں یہ کہا گیا تھا کہ وہ جیل سے باہر آکر میڈیا کے سامنے کسی بھی معاملے پر کھل کر بولنے سے پرہیز کریں، تاہم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد ہی انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے پہلے ہی کشمیر کا ذکر چھیڑ دیا اور کشمیر کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام کی آزادی کو چھین لیا گیا ہے جس کی وجہ سے کشمیر کے اندر آج ایسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام انتہائی نازک صورتحال سے جھوج رہے ہیں اور ایسے میں بھارتی حکومت کے اقدامات نہ ملکی مفاد میں نظر آرہے ہیں اور نا ہی ایسا کرنے کی کوئی اشد ضرورت آن پہنچی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو کشمیر کی صورتحال ہینڈل کرنا ہی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے وجہ کشمیر کے حالات کو خراب کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 831238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش