0
Saturday 7 Dec 2019 11:47

العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نواز شریف کی اپیل کی سماعت کرے گا۔ ہائی کورٹ نے نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب کی اپیل بھی 18 دسمبر کو ہی سماعت کے لیے مقرر کی۔ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور پونے چار ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف نے سزا کالعدم کرنے کے لیے اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ نیب نے سزا بڑھانے کے لیے اپیل دائر کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 831260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش