0
Sunday 8 Dec 2019 08:00

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا، راجہ فاروق

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ہرگز نہیں دبا سکتا۔ ہفتہ کو کشمیری پناہ گزینوں کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بھارت حریت پسندوں کو ترقیاتی پیکیجز یا دیگر مراعات کا لالچ دے کر ان کے دل جیتنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ حکومت کشمیری پناہ گزینوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 831427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش