0
Sunday 8 Dec 2019 11:01

اسلام آباد کی ہوائیں آج کل جادو ٹونے کی گرفت میں ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد کی ہوائیں آج کل جادو ٹونے کی گرفت میں ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ہوائیں آج کل خوشگوار نہیں ہیں اور وہ جادو ٹونے کی گرفت میں ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا تجربہ انتہائی مایوس کن ہے جبکہ اسلام آباد اس وقت جادو ٹونے کی گرفت میں ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق شہباز شریف نے کہا کہ میں نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی ہے اور ان کے معالج ڈاکٹر عدنان سے بھی بات ہوئی ہے جنہوں ںے صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے انہیں ادویات دی جا رہی ہیں، اُن کی صحت بہتر نہیں ہو رہی ہے اور علاج کی غرض سے امریکہ لے جانا پڑے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف 19 نومبر سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور شہباز شریف بھی ان کی دیکھ بھال کی غرض سے ان کے ہمراہ ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کا 6 رکنی وفد بھی پارٹی سربراہ سے ملاقات اور مشاورت کے لیے لندن گئے ہوئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 831452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش