0
Sunday 8 Dec 2019 11:21

کرپشن کی عجب کہانیاں شہباز شریف کا پیچھا کرتی رہیں گی، فردوس عاشق اعوان

کرپشن کی عجب کہانیاں شہباز شریف کا پیچھا کرتی رہیں گی، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دھیلے کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے، شہباز شریف بتائیں مسرور انور اور شعیب قمر سے ان کا رشتہ کیا ہے؟۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گوجرانوالا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے بغض میں مسلم لیگی ایک سال کا حساب مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگی ترجمانوں نے 18 سوالات کے جواب نہیں دیے، سلمان شہباز، حسن نواز، حسین نواز، علی عمران اور اسحاق ڈار کا ہاتھ پکڑ کر پاکستان آئیں اور عدالتوں میں ہمیں جھوٹا ثابت کریں لیکن اگر 18 سوالوں کا جواب نہیں دیں گے تو اس کا مطلب آپ کے پاس کچھ نہیں ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ کے سیاسی نابالغ آج بیان دے رہے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ وہ لوگ جن کے دامن بدبودار ہیں وہ وزیر اعظم عمران خان پرانگلیاں اٹھا رہے ہیں، ماضی میں کیمپ آفسز کو منی لانڈرنگ کا ذریعہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف متعدد مقدمات چل رہے ہیں، منی لانڈرنگ کا پیسہ ٹی ٹیز کے ذریعے بیرون ملک بھیجا گیا، قانون کا تقاضا ہے کہ مجرم قوم کو جواب دیں لیکن یہاں تو ڈھٹائی، بےشرمی میں پی ایچ ڈی کرنے والے ہم سے پوچھ رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دھیلے کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے، ماضی میں کیش بوائز کو سرکاری نوکریاں دی گئیں، شہبا ز شریف بتائیں مسرور انور اور شعیب قمر سے ان کا رشتہ کیا ہے؟، کرپشن کی عجب کہانیاں شہباز شریف کا پیچھا کرتی رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 831459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش