0
Sunday 8 Dec 2019 11:38

میانوالی، تیز رفتار گاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے

میانوالی، تیز رفتار گاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے
اسلام ٹائمز۔ پپلاں کے قریب میانوالی سے جانیوالی تیز رفتار گاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے، ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا، دیگر کی تلاش کیلئے ریسکیو عملہ آپریشن میں مصروف ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیری ڈبے میں سوار مرد و خواتین اور 2 بچوں پر مشتمل خاندان منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ پپلاں کے قریب کنٹرول کھونے کے سبب گاڑی نہر میں جا گری۔ گاڑی میں سوار تمام افراد پانی کی لہروں کی نذر ہو گئے، ریسکیو عملہ اطلاع ملنے پر پہنچا اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی، جن کی انتھک کوششوں کے بعد ایک شخص زندہ بچا لیا گیا۔ ریسکیو عملے کے مطابق ڈوبنے والوں میں 2 بچوں کے علاوہ 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 831465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش