0
Sunday 8 Dec 2019 23:08

پاراچنار میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

پاراچنار میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ ملک کے سرحدی علاقہ پاراچنار میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث جلانے کی لکڑی اور خشک میوہ جات کی خرید و فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سردی میں اضافہ کیوجہ سے سرشام لوگ گھروں میں چلے جاتے ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ چند دنوں تک شائد برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔ پاراچنار اور اس کے گرد و نواح میں سردی کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، بجلی کا مسئلہ اب تک پاراچنار میں حل نہیں ہوسکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 831557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش