0
Monday 9 Dec 2019 12:46

الخز علی کا امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور امارات کو انتباہ

الخز علی کا امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور امارات کو انتباہ
اسلام ٹائمز۔ خبر رساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کی عصائب اہل حق تنظیم کے سکریٹری جنرل الخز علی نے امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے۔ الخز علی نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب، امارات اور اسرائیل کا عراقی عوام کا خون بہانے میں ہاتھ ہے۔ الخز علی نے سعودی عرب اور امارات کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ ممالک قراردیتے ہوئے کہا کہ انھیں سنگین تاوان ادا کرنا پڑے گا۔ الخز علی نے امریکہ اور اسرائیل کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلنے سے باز رہے اور امریکہ کو عراقی عوام کا خون بہانے کے سلسلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ الخز علی نے کہا کہ سعودی عرب، اسرائیل، امریکہ اور امارات کو عراقی عوام پر مظالم ڈھانے کا سنگین تاوان ادا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 831669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش