0
Thursday 12 Dec 2019 23:36

نائیجر میں فوجی اڈے پر حملے میں 73 اہلکار ہلاک

نائیجر میں فوجی اڈے پر حملے میں 73 اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مغربی افریقی ملک نائیجر میں شدت پسندوں کے فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 73 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے ملک کے مغربی حصے میں مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج اڈے  کو نشانہ بنایا، وزارت دفاع کے ترجمان نے ٹی وی پر نشر کیے گئے بیان میں اس خوفناک حملے میں 73 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارروائی میں بعض حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ شدت پسندوں کے اس حملے میں 12 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ بعض اہلکار لاپتہ ہیں۔ صدارتی ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر صدر محمد الصوفو مصر کا دورہ مختصر کرکے واپس وطن لوٹ رہے ہیں۔ فوری طور پر کسی گروپ یا علاحدگی پسندوں نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نائیجر کی تاریخ کا سب سے خونریز واقعہ قرار دیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 832399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش