0
Friday 13 Dec 2019 19:37

متعصب بھارتی بل سے دو قومی نظریہ کی حقانیت ایک پھر ثابت ہو گئی ہے، حامد رضا

متعصب بھارتی بل سے دو قومی نظریہ کی حقانیت ایک پھر ثابت ہو گئی ہے، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پی آئی سی واقعہ کو ملک میں خانہ جنگی کے خطرے کی گھنٹی سمجھا جائے اور اصلاح احوال کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، متنازعہ شہریت بل نے نام نہاد جمہوریت اور سیکولر ازم کے بھارتی دعووں کا پول کھول دیا ہے، دنیا مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات کا نوٹس لے، بھارت میں کروڑوں مسلمانوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعصب بھارتی بل سے دو قومی نظریہ کی حقانیت ایک پھر ثابت ہو گئی ہے، دل کا ہسپتال میدان جنگ بننا حکومت کی مجرمانہ غفلت کا ثبوت ہے، حملہ آور وکلا کے لائسنس منسوخ کئے جائیں، وکلا اور ڈاکٹرز کیلئے اخلاقی تربیت کے کورسز ہونے چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ علمیہ اچھرہ میں علماء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بروقت کردار ادا کرتی تو پی آئی سی کا سانحہ رونما نہ ہوتا۔ انارکی کی طرف بڑھتے معاشرے کو سدھارنے کے لئے اخلاقی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ ہر طبقے میں انتہا پسندانہ رحجانات بڑھتے اور پھیلتے جا رہے ہیں۔ علماءعوام کی اخلاقی تربیت کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ شر پسند عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت ترین ایکشن ہونا چاہئے۔ کالے اور سفید کوٹ کی لڑائی میں عوام خوار ہو رہی ہے۔ وکلا اور ڈاکٹر کی کشیدگی ختم کرانے کے لئے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ حکومت اور اپوزیشن کو عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں۔
خبر کا کوڈ : 832522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش