0
Friday 13 Dec 2019 23:20

گلگت، اسلامک یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ کی احتجاجی ریلی

گلگت، اسلامک یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں غذر کے طالبعلم کے قتل کے خلاف گلگت میں اسلامی جمیعت طلبہ کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جبکہ گھڑی باغ کے مقام پر احتجاجی جلسہ کیا گیا۔ مظاہرین نے فوری طور پر طالبعلم طفیل الرحمٰن کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلامک یونیورسٹی میں ہونے والے جھگڑے میں گلگت کے ضلع غذر سے تعلق رکھنے والا طالبعلم طفیل الرحمٰن جاں بحق ہو گیا تھا۔ طالبعلم کا تعلق جماعت اسلامی سے تھا۔
خبر کا کوڈ : 832573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش