0
Wednesday 8 Jan 2020 21:42

جنرل سلیمانی و ابو مہدی نے اسرائیلی امریکی عزائم کو خاک میں ملا دیا، غلامان حر

جنرل سلیمانی و ابو مہدی نے اسرائیلی امریکی عزائم کو خاک میں ملا دیا، غلامان حر
اسلام ٹائمز۔ غلامان حُر ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ حسن بلگرامی نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس دین کے سچے سپاہی اور اسلام کے خیر خواہ تھے، مسلمانوں کی اہم اور مقدس شخصیات کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنیوالے درندے انسان کہلانے کے مستحق نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مسجد و امام بارگاہ حُر تیسر ٹاؤن لیاری ایکسپریس وے پر شہداء کیلئے منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ حسن بلگرامی نے مزید کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس سچے عاشق رسولﷺ اور امام حسینؑ کے عزادار تھے، انہوں نے اسرائیل اور امریکا کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے ساتھ ساتھ دشمنوں کی سازشوں سے بھی مسلمانوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی شہادت پر عالم اسلام سوگوار اور پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، پوری ملت اسلامیہ اس سازش کا مل کر مقابلہ کریگی۔ بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 837333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش